09 جنوری ، 2017
بھارتی اداکار اوم پوری کی موت کی وجوہات سے متعلق شکوک و شبہات بڑھ گئے، ڈرائیور کے مطابق ان کے سر پر زخم کے نشان تھے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوم پوری کے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ موت سے ایک رات قبل اوم پوری کو دو میڈیا پرسن اور ایک پروڈیوسر کے ساتھ انکے گھر پر ڈراپ کیا، اگلی صبح کال کرنے پھر گھر جانے پر بھی اوم پوری سے رابطہ نہ ہوا۔
پہلی بیوی سے چابی لے کر گھر کا لاک کھولا تو اندر اوم پوری کی لاش کچن میں موجود تھی، اوم پوری کے سر پر زخم کا نشان تھا، پولیس نے حادثاتی موت کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
اوم پوری دو روز قبل انتقال کر گئے تھے اور ان کے گھر والوں نے موت کا سبب ہارٹ اٹیک بتایا تھا، جبکہ پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ قدرتی نہیں تھی۔