کھیل
27 جون ، 2012

ڈیو واٹمورپاکستان کے آخری غیر ملکی کوچ ثابت ہوں گے، ظہیر عباس

ڈیو واٹمورپاکستان کے آخری غیر ملکی کوچ ثابت ہوں گے، ظہیر عباس

کراچی…ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر کہنا ہے کہ مصباح کی جگہ حفیظ کو کپتان بنانا ٹیم کو لے ڈوبا،کئی غیر ملکی کوچ آئے ٹیم کوفتح کی راہ پرگامزن نہیں کرسکے،ڈیو واٹمورپاکستان کے آخری غیر ملکی کوچ ثابت ہوں گے، دورہ سری لنکا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور پے در پے شکست پر ہر کوئی نالا ہے،سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد گروپ بندی کی بازگشت پرانی روایت ہے،مصباح الحق کی جگہ محمد حفیظ کو کپتان بنانے کا فیصلہ درست نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوچ کمیٹی میں شامل ظہیر عباس غیر ملکی کوچ کی تقرری پر بھی مطمئن نظر نہیں آرہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر آخری بار ہوا ہے۔ظہیر عباس کا کہنا ہے ماضی میں تو کوئی کھلاڑی ایک سیریز میں پرفارمنس نہ دیکھا سکے تو دوسری ہی سیریز سے باہر ہوجاتا تھا لیکن اب تو کھلاڑیوں کو سالوں ہوجاتے ہیں ٹیم سے باہر نہیں ہوتے۔

مزید خبریں :