کھیل
10 جنوری ، 2017

سارو گنگولی کو قتل کی دھمکیاں

سارو گنگولی کو قتل کی دھمکیاں

سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کو قتل کی دھمکیاں موصول ہو ئی ہیں، سابق کرکٹر اور کرکٹ ایسو سی ایشن آف بنگال کے موجودہ صدر سارو گنگولی نے کہا ہے کہ انہیں 5 جنوری کو نامعلوم شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں ۔

گنگولی نے کولکتا پولیس کو مطلع کر دیا ہے، مگر انہوں نے باقائدہ شکایات درج نہیں کرائی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ دھمکی انہیں مدناپور یونیورسٹی کے حوالے سے دی گئی ہے ۔ جہاں 19 جنوری کو انہیں دورہ کرنا ہے ۔

گنگولی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی حکام کو بھی اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے ۔ یونیورسٹی کا دورہ کرنے کے حوالے سے گنگولی کا کہنا تھا کہ ابھی انہوں نے اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

 

مزید خبریں :