پاکستان
27 جون ، 2012

حسن ابدال،حویلیاں،مانسہرہ ایکسپریس وے منصوبہ

 حسن ابدال،حویلیاں،مانسہرہ ایکسپریس وے منصوبہ

اسلام آباد… ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے46 ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے حسن ابدال،حویلیاں،مانسہرہ ایکسپریس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت دوست مزاری،سردار شاہجہاں یوسف، ہزارہ ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور متعلقہ ڈی سی اوز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حسن ابدال،حویلیاں،مانسہرہ ایکسپریس وے کے منصوبے E-35 کی تعمیر کیلئے اراضی مالکان کو اب تک 84 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ اس منصوبے کے لیے ایکنک نے 2 ارب 90 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حسن ابدال،ایبٹ آباد مانسہرہ شاہراہ کو دو رویہ جبکہ ٹیکسلا،خانپور،حویلیاں روڈ کی اپ گریڈیشن کی جائے گی ۔

مزید خبریں :