کھیل
11 جنوری ، 2017

کبیر خان کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

کبیر خان کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے باسط علی کی جگہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر کبیر خان کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شہریار خان نے جنگ سے خصوصی گفتگو میں بتایا ہے کہ کبیر خان سے بدھ کو میٹنگ ہوگی ،وہ حبیب بینک کے بھی کوچ ہیں اس لئے ان سے ان کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی۔

شاہد انور کو بیٹنگ کوچ اور اقبال امام کو فیلڈنگ کوچ بنانے کی تجویز ہے۔شہریار خان نے کہا کہ ابھی باسط علی کو کوئی ذمے داری نہیں دی گئی،پی سی بی ان کے حولے سے پرانے موقف پر قائم ہے۔

 

 

مزید خبریں :