پاکستان
27 جون ، 2012

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات

اسلام آباد…آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں ملک اور خطے میں امن وامان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات وزیراعظم ہاوٴس میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق ون آن ون ملاقات میں ملکی سلامتی اور افغانستان سے متعلق امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں افغان سرزمین سے دیر میں پاکستانی مسلح افواج پر حملے،پاک امریکا اور نیٹو تعلقات سمیت دیگرامور بھی زیر غور آئے۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس نے اس ملاقات کے حوالے سے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیاہے۔

مزید خبریں :