پاکستان
27 جون ، 2012

سرکاری جامعات کے اسٹاف کی تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد…ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈز ریلز نہ ہونے پر ملک بھر کی سرکاری جامعات کے اسٹاف کی تنظیم کا ہنگامی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس تنظیم کے صدر کلیم اللہ خان کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان ،کشمیر اور وفاق سے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ایچ ای سی کو حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تنظیم کے صدر کلیم اللہ خان نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات کو خودمختاری نہ دینے سے سیاسی مداخلت بڑھتی جارہی ہے۔

مزید خبریں :