دنیا
12 جنوری ، 2017

طالبان، اسلحہ اور سامان افغان فوجیوں سے خریدتے ہیں،پینٹاگون

طالبان، اسلحہ اور سامان افغان فوجیوں سے خریدتے ہیں،پینٹاگون

پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ طالبان اپنا سازو سامان، گولہ بارود براہ راست افغان فوجیوں سے خریدتے ہیں۔

پینٹاگون کے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن سیگار نے نئی آنے والی امریکی انتظامیہ کی مدد کے لیے رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ کے مطابق طالبان گولہ بارود،ایندھن اور دیگر سامان براہ راست افغان فوجی اہلکاروں سے خرید رہے ہیں۔

اس طرح افغانستان میں ٹیکس دینے والے امریکیوں کا پیسہ ضائع ہو رہا ہے، امریکا کی جانب سے دی جانے والی تنخواہیں بھی ہزاروں افغان گھوسٹ ملازمین کو دی جا رہی ہیں۔

 

مزید خبریں :