12 جنوری ، 2017
بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحد میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی اہلکار چندو چون کو پاکستان جلد رہا کر دے گا۔
جوئنیر ڈیفنس منسٹر سبھاش بھمرے کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی چندو چون کے معاملے پر ڈی جی ایم او نے پاکستانی ہم منصب سے بات کی ہے،بھارتی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے انکوائری مکمل ہونے اور جلد چندو کی رہائی کا بتایا ہے۔
پاکستانی ڈی جی ایم او نے چندو کے زندہ ہونے کی تصدیق بھی کی ہے، چندو چون پچھلے سال اکتوبر میں پاکستانی سرحد پارکرنے پر گرفتار ہوا تھا۔