12 جنوری ، 2017
افغانستان میں طالبان کی قید میں موجود امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رہا کروانے کی اپیل کردی ہے۔
طالبان کی جانب سے جاری وڈیو میں مغویوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے میں طالبان کی قید سے رہا کروایا جائے، اگر رہائی کے لیے مذاکرات نہیں کیے گئے تو مار دیا جائے گا۔
دونوں پروفیسرز کو گذشتہ برس اگست میں یونیورسٹی کے آگے سے اغوا کیا گیا تھا، دونوں پروفیسرز امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں پڑھاتے تھے۔