پاکستان
13 جنوری ، 2017

3 ماہ 8 دن بعد ہائی پروفائل عزیز آباد اسلحہ کیس کی فائل بند

3 ماہ 8 دن بعد ہائی پروفائل عزیز آباد اسلحہ کیس کی فائل بند

 

نہ کوئی گرفتاری، نہ ہی فرانزک رپورٹ، نہ مدعی، نہ کوئی شہادت،آخر کار3 ماہ8 دن بعد ہائی پروفائل عزیز آباد اسلحہ کیس کی فائل بند ہوگئی۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ پر انسداد دہشت گردی عدالت نے عزیزآباد اسلحہ کیس بند کرنے کی رپورٹ منظور کر لی ۔

کہاں سے آیا تھا یہ اسلحہ؟کون لایا تھا یہ اسلحہ؟ کس کا تھا یہ اسلحہ؟ سوال بہت لیکن جواب ایک بھی نہیں،5اکتوبر2016ءکو کراچی میں عزیزآباد سے تاریخ کی سب سے بڑی اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی ۔

گھر کے ٹینک میں چھپائے گئے اسلحے سے متعلق کراچی پولیس افسران نے بڑے بڑے دعوے کئے ، لیکن دو ماہ بعد ہی ان دعوؤں کے غبارے سے ہوا نکل گئی، پولیس نے تفتیش سے ہاتھ کھڑے کر کے عدالت میں کیس بند کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عزیزآباد اسلحہ کیس بند کرنے کی رپورٹ منظور کر لی ، یوں 3مہینے8 دن بعد یہ ہائی پروفائل کیس بند ہوگیا ۔

مزید خبریں :