پاکستان
13 جنوری ، 2017

پاک فوج نے کنٹرول لائن پار کرنیوالی بھارتی خاتون کو واپس بھیجوا دیا

پاک فوج نے کنٹرول لائن پار کرنیوالی بھارتی خاتون کو واپس بھیجوا دیا

پاک فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقے میں آجانیوالی بھارتی خاتون کو تحائف کے ساتھ واپس بھیجوا دیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق مغربی بنگال کی 55 سالہ خاتون جو ذہنی مریضہ تھی، غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے میں آگئی تھی،پاک فوج کی جانب سے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا اور خاتون کو کامان پل کے راستے واپس بھجوا دیاگیا ۔

خاتون کو ساتھ ہی کپڑے، مٹھائی اور دیگر تحائف بھی دیئے گئے،اخبار کے مطابق خاتون اپنے بارے میں صرف اتنا بتاپائی ہے کہ اس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔

 

مزید خبریں :