پاکستان
13 جنوری ، 2017

پاکستانی سماجی کارکنوں کے لاپتہ ہونے پر امریکا ، برطانیہ کی تشویش

پاکستانی سماجی کارکنوں کے لاپتہ ہونے پر امریکا ، برطانیہ کی تشویش

 

پاکستان میں بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لاپتا ہونے پر امریکا اور برطانیہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے لاپتا ہونے پر تشویش ہے، اوباما انتظامیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکی ترجمان نے سلمان حیدر اور دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پاکستانی وزارت داخلہ کی تحقیقات کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نے بھی پاکستان میں 5 سماجی کارکنوں کے لاپتا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ہائی کمیشن کے ترجمان نے حکومت پاکستان سے لاپتا افراد کی بازیابی اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :