کھیل
27 جون ، 2012

ایبٹ آباد میں کیمپ سے لندن اولمپکس میں مدد ملے گی،اختررسول

ایبٹ آباد میں کیمپ سے لندن اولمپکس میں مدد ملے گی،اختررسول

ایبٹ آباد…پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپئن اختر رسول نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں کیمپ کے انعقاد سے لندن اولمپکس کی تیاری میں بڑی مدد ملے گی۔ایبٹ آباد میں لگائے گئے کیمپ میں 26کھلاڑیوں کو مدعو کیاگیاہے،سابق کپتان شکیل عباسی، وسیم احمد، ریحان بٹ بھی کیمپ میں شریک ہیں۔پہلے روز کھلاڑیوں نے طویل ٹریننگ سیشن کیا،ٹیم مینجمنٹ کاکہناہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پربھرپورتوجہ دی جائیگی،منیجراختررسول نے کہاکہ ایبٹ آباد کے موسم میں تیاری سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا،کھلاڑی روزانہ چھ سات گھنٹے ٹریننگ کریں گے۔

مزید خبریں :