15 جنوری ، 2017
بھارت میں جرائم کا ریٹ سب سے زیادہ ہے اور پولیس کے لیے سہولتیں سب سے کم ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 4 سو سے زائد تھانوں میں ٹیلی فون لائنیں ہی نہیں ہیں، ایک سو اٹھاسی تھانوں میں ایک بھی موبائل وین نہیں ہے، جبکہ 134 تھانیداروں کے پاس وائرلیس فون ہی نہیں ہے۔
بھارت میں ساڑھے15 ہزار پولیس اسٹیشن ہیں، بھارتی ریاست منی پور کے حکام پولیس کو سہولتیں دینے میں سب سے زیادہ ناکام رہے۔