پاکستان
28 جون ، 2012

شیخ رشید کوامریکا کے ہیوسٹن ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

شیخ رشید کوامریکا کے ہیوسٹن ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

ہیوسٹن ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کوامریکا کے ہیوسٹن ائیر پورٹ پر روک لیا گیا ،ایئرپورٹ پران سے چار گھنٹے سے پوچھ گچھ کی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید نجی دورے پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن آئے ہوئے ہیں ۔امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے بھی ہیوسٹن کے قونصلیٹ جنرل عاقل ندیم کو فوری معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جس پر وہ ہیوسٹن ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں اور اتھارٹیز سے بات چیت کررہے ہیں ۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو کچھ دیر میں باہر آ جائیں گے ۔ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات تسلیم صدیقی ،خالد خان سمیت متعدد افراد ائیرپورٹ پر شیخ رشیدکی آمد کے منتظر ہیں ۔

مزید خبریں :