کھیل
15 جنوری ، 2017

گھوٹکی: 12 کلومیٹر کی سندھ میراتھن، سعید چاچڑ نے جیت لی

گھوٹکی: 12 کلومیٹر کی سندھ میراتھن، سعید چاچڑ نے جیت لی

گھوٹکی میں ہونے والی 12 کلومیٹر کی سندھ میراتھن سعید چاچڑ نے جیت لی، صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے بھی ریس میں حصہ لیا۔

گھوٹکی میں ریس کا ٹریک 12 کلومیٹر طویل بنایا گیا ، جس پر صوبے بھر کے پانچ سو سے زائد ایتھلیٹ ایکشن میں دکھائی دیئے ، عادل پور سے شروع ہونے والی میراتھن، گورنمنٹ ڈگری کالج گھوٹکی پر اختتام پذیر ہوئی ۔

گھوٹکی کے سعید چاچڑ نے مقررہ فاصلہ 44 منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریس کا اہتمام صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی جانب سے کیا گیا۔جس میں انہوں نے خود بھی حصہ لیا۔

 

مزید خبریں :