پاکستان
28 جون ، 2012

فیصل آباد:پولیس حراست سے دو افراد کوبازیاب کروانے والا نوجوان قتل

فیصل آباد ... فیصل آباد میں تین روز قبل عدالت کے ذریعے پولیس کی غیر قانونی حراست سے دو افراد کوبازیاب کروانے والے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔فیصل آباد میں گلستان کالونی کے رہائشی عقیل نے تین روز بیلف کے ذریعے تھانہ ساندل بار کی غیر قانونی حراست میں قید دو افراد کو بازیاب کروایا تھا، جس پرپولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی اور ایس ایچ او کو معطل بھی ہونا پڑا تھا۔ پولیس کے خلاف فریق بننے والے اس نوجوان کی تشددزدہ لاش آج ایک قبرستان سے ملی۔ جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔مقتول کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ عقیل کو پولیس کے خلاف فریق بننے پر قتل کیا گیا۔پولیس نے نامعلوم افرا د کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :