پاکستان
28 جون ، 2012

صدرآصف علی زرداری لندن پہنچ گئے

صدرآصف علی زرداری لندن پہنچ گئے

لندن… صدرآصف علی زرداری لندن پہنچ گئے ہیں۔ ایڈنبرگ میں اپنی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو زرداری کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گے۔ غریب قوم کے امیرترین صدر کے شاہی قسم کے دورے پر عوام کے لاکھوں پاوٴنڈ خرچ ہوں گے۔ لندن میں صدرزرداری کی ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے ملاقات کابھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک سنگین بحرانوں کی لپیٹ میں ہے ایسے میں صدرآصف زرداری قوم کوان کے حال پرچھوڑکربرطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ اسکاٹ لینڈ کی ایڈنبرگ یونیورسٹی میں اپنی بڑی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شریک ہورہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق صدرزرداری کانجی وی وی آئی پی طیارہ لندن کے مصروف ترین ہیتھروایرپورٹ پرلینڈ کرچکاہے جو، ان کے لندن میں قیام کے دوران وہاں براجمان رہے گا اوراس کی پارکنگ فیس کی مد میں چھ سوپاوٴنڈروزانہ کے حساب سے اداکیے جائیں گے۔ وسط لندن کے مہنگے ترین فائیواسٹار حیات ریجنسی ہوٹل میں صدرمحترم اوران کاچالیس رکنی وفد مقیم ہے جس میں سیکیورٹی ٹیم،ذاتی اسٹاف اورمیڈیاٹیم شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نیبیس ہزارپاوٴنڈ پرایک پرتعیش طیارہ بک کیاہے جس میں صدرصاحب کے ہمراہ بلاول بھٹوزرداری،صنم بھٹو،آصفہ بھٹوزرداری،واجدشمس الحسن اورکچھ چہیتے سفارتی حکام لندن سے ایڈنبرگ جائیں گے۔ جہاز سے یہ سفرچالیس منٹ میں طے ہوگا جبکہ مشیرداخلہ رحمان ملک بھی لندن پہنچ رہے ہیں جس سے امکان ہے کہ صدرزرداری ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :