17 جنوری ، 2017
رینجرزاختیارات میں توسیع کے لیے تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی۔
قرارداد پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے رول 256 کے تحت سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کو سندھ بھر کے لیے خصوصی اختیارات دیے جائیں،رینجرز کو یہ اختیارات 3 ماہ کے بجائے طویل مدت کے لیے دیےجائیں۔
قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات کو کراچی تک محدود نہ رکھا جائے، کراچی آپریشن میں رینجرزکی قربانیوں اور کاوشوں کی وجہ سے امن قائم ہوا۔