پاکستان
17 جنوری ، 2017

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر تحقیقات میں مزید پیشرفت

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر تحقیقات میں مزید پیشرفت

 

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اب تک ایک ارب 47کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں،ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجے میں رقم مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ چوہدر ی نثار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے،سرکار کو واجب الادا ایک ایک پیسے کا حساب لینا ضروری ہے۔

مزید خبریں :