پاکستان
17 جنوری ، 2017

’جیونیوز‘ نے مبینہ تشدد کے شکار بچے کے علاج کی راہ آسان کرادی

’جیونیوز‘ نے مبینہ تشدد کے شکار بچے کے علاج کی راہ آسان کرادی

 

’جیو نیوز‘ نے محمد احمد کے والد کی پکار سندھ حکومت تک پہنچا دی، صوبائی حکومت نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم کے لیے دو لاکھ 73ہزار ڈالرز امریکی اسپتال کو بھجوا دیے۔

علاج کا شیڈول ملتےہی لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کو امریکا روانہ کردیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی محمد احمد پر مبینہ تشدد کی خبر ’جیونیوز‘ نے 17 نومبر 2016ء کو نشر کی تھی، جس کے بعد حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اس کا طبی معائنہ کرانے اور اس کے نتائج کے بعد اسے بیرون ملک بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید خبریں :