شہر شہر
18 جنوری ، 2017

شکارپور میں چار کمسن بچوں کی شادی کی کوشش ناکام

شکارپور میں چار کمسن بچوں کی شادی کی کوشش ناکام

 

شکارپور کے علاقے قمردین میں 4 کمسن بچوں کی شادیوں کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچے کی 12 سالہ بچی سے شادی وٹہ سٹہ کے تحت کرائی جارہی تھی جبکہ دوسری شادی 2 سال کے بچے کی 4 ماہ کی بچی سے کرائی جارہی تھی ۔

پولیس نے دونوں کمسن جوڑوں کے والدین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران نکاح خواں اورباراتی فرار ہوگئے۔

 

مزید خبریں :