19 جنوری ، 2017
ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے اپنے بزنس منیجر پرڈھائی کروڑڈالر کے ہرجانے کا دعوی دائرکر دیا۔
اداکارجانی ڈیپ نے اپنے بزنس منیجر پر الزام لگایا ہے کہ ان کی سنگین لاپروائی اوردھوکہ دہی کی وجہ سے ان کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
جانی ڈیپ کے بزنس منیجر نے ان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نقصان ان کی اپنی شاہ خرچیوں سے ہو رہا ہے جس پر ان کا ہاتھ رکتا ہی نہیں ہے۔