کھیل
28 جون ، 2012

ایشیا کپ انڈر19کرکٹ:پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشیا کپ انڈر19کرکٹ:پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کوالالمپور…پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں افغانستان کو 151رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔ کوالالمپور میں جاری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے3 وکٹوں پر296 رنز بنائے، اوپنر سمیع اسلم نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 77رنز اسکور کئے۔ عمر وحید نے ناقابل شکست 77 رنز بنائے، جبکہ انعام الحق 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم145رنز بناسکی۔ محب اللہ41 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ عزیزاللہ نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ احسان عادل اورمحمد نواز نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل یکم جولائی کو ہوگا۔

مزید خبریں :