23 جنوری ، 2017
ایف آئی اے کے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے ،جعلی دستاویزا ت کے ذریعے ساؤتھ افریقا اور اٹلی جانے والے ملزماں سمیت 6افراد گرفتار کر لیے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق گوجرنوالہ سے محمد آصف لاہور سےمدثر حنیف، نواز کو انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے کےالزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
جعلی دستاویزا ت کے ذریعے ساؤتھ افریقا اور اٹلی جانے والے ملزم بھی گرفتار کیے گئے ہیں،ان ملزمان میں سیالکوٹ سے امجد ، اشرف اور عدنان کو گرفتار کر کے انکے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ ملزمان کے خلاف ایف ائی اے پنجاب کے پاس مقدمات بھی درج ہیں۔