پاکستان
24 جنوری ، 2017

بھارت میں گرفتار کشمیری بچوں کی واپسی کی کوششوں کا آغاز

بھارت میں گرفتار کشمیری بچوں کی واپسی کی کوششوں کا آغاز

 

’جیونیوز‘ نے اُڑی حملے میں پاکستان کے 2بچوں کو ملوث کرنے کی بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑدیا، پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں معاملہ اٹھایاگیا۔

دفتر خارجہ خاموش تھا، تاہم چار ماہ بعد حکومت پاکستان نے بچوں کی واپسی کی کوششیں شروع کردیں، بھارت مان گیا کہ بچوں کا حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

بھارتی حکام تسلیم کر چکے کہ اڑی حملہ کیس میں جموں جیل میں قید آزاد کشمیر کے 2 بچے بے گناہ ہیں،وہ غلطی سے سرحد پار کر کے مقبوضہ کشمیر داخل ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فیصل حسن اور احسن خورشید کی وطن واپسی کے لیے بھارت سے بات چیت جاری ہے،ہائی کمیشن کے ذرائع کہتے ہیں کہ معاملہ حساس ہے، اس لیے احتیاط برت رہے ہیں۔

مزید خبریں :