پاکستان
24 جنوری ، 2017

دبئی:شاہد آفریدی فائونڈیشن نے 30 پاکستانیوں کو رہا کرایا

 

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی کوششوں سے دبئی کی جیلوں میں قیدتیس پاکستانیوں کو رہائی مل گئی۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دبئی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایاتھا،اگلے مرحلے میں 100 پاکستانی دبئی کی جیلوں سے رہا ہوجائیں گے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ کاغذی کارروائی کی وجہ سے مزید پاکستانیوں کی رہائی میں تاخیر ہورہی ہے،انہوںنے تعاون پر دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف خلفان تمیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

مزید خبریں :