پاکستان
25 جنوری ، 2017

خیبرپختونخوا: 3 افسران تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ

خیبرپختونخوا: 3 افسران تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ

خیبرپختون خوا کے پبلک پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے 3افسران تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ کردیے گئے، ان پر ہوٹل کے عملے کی خواتین پر مجرمانہ حملے کا الزام ہے، یہ افسران ٹریننگ کے لیے بینکاک گئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 25 اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ٹریننگ پر تھائی لینڈ میں تھے،ٹریننگ کا اہتمام یو ایس جسٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے جلد انکوائری بٹھائی جائے گی۔

دوسری جانب ڈی پورٹ ہونے والے افراد نے خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام مسترد کردیا ہے۔

مزید خبریں :