پاکستان
25 جنوری ، 2017

بھارت میں قید دو میں سے ایک پاکستانی بچے کے بھائی کے انکشافات

بھارت میں قید دو میں سے ایک پاکستانی بچے کے بھائی کے انکشافات

بھارت میں قید دو میں سے ایک پاکستانی بچے فیصل اعوان کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ان سے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ انہوں نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو فون کیا لیکن انہوں نے کال ریسیو نہیں کی۔

غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ انہوں نے ترجمان دفتر خارجہ سے رابطہ کیا تو نفیس زکریا نے کہہ دیا کہ یہ ان کا مینڈیٹ نہیں ہے،لیکن وہ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کا پیغام پاکستان میں متعلقہ حکام اوردہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن تک پہنچا دیں گے۔

 

مزید خبریں :