دلچسپ و عجیب
29 جون ، 2012

امریکا میں ٹوائلٹ پیپرزسے عروسی ملبوسات تیار کر نے کا مقابلہ

امریکا میں ٹوائلٹ پیپرزسے عروسی ملبوسات تیار کر نے کا مقابلہ

نیویارک…این جی ٹی…امریکہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹوائلٹ پیپرزسے عروسی ملبوسات تیار کر نے کا انو کھا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔امریکی ریاست نیو یارک میں منعقدہ اس مقابلے میں حصہ لینے والے ڈیزائنرز نے سفید رنگ کے ٹوائلٹ رولز ،گِلو،کرسٹلز،مو تیوں اور ٹیپ کا استعما ل کر تے ہو ئے منفرد اور دلکش عروسی ملبو سات تیار کیے جنھیں ماڈلز نے پہن کر ریمپ پر واک بھی کی۔ اس مقابلے میں Michiganسے تعلق رکھنے والی خاتون Sussan Brennanکے دس ٹوائلٹ پیپر رولز سے تیار کردہ عروسی لباس کو پہلے انعام کا حقداد ٹھہر ایا گیا اوراس سستے ترین لباس کی تیاری کے صلے میں انھیں 2ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی دی گئی ۔

مزید خبریں :