شہر شہر
31 جنوری ، 2017

کراچی میں اب ٹارگٹڈ ڈیولپمنٹ ہونی چاہئے: وسیم اختر

کراچی میں اب ٹارگٹڈ ڈیولپمنٹ ہونی چاہئے: وسیم اختر

 

مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب ٹارگٹڈ ڈیولپمنٹ ہونی چاہئے، کراچی کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے، وزیر اعلیٰ کو بھی کراچی کی بہتری کے لیے تجاویز دی ہیں اور میں کراچی کے لیے دل وجان سے کوششیں کر رہا ہوں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہر دور میں اس شہر کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہوا ہے، اگر کسی نے مرہم رکھا تو وہ مشرف کا دور تھا، اس دور میں صحیح طرح استعمال کیا گیا اور کئی پل اور انڈر پاس بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر کسی کی توجہ نہیں رہی، اس شہر کو اے ٹی ایم بنا دیا گیا ہے، کارڈ ڈالو اور پیسے نکالو۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ میری شکل پسند نہیں تو منصوبے بنائیں پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کریں، میں استعفیٰ دے دیتا ہو ں۔

مزید خبریں :