دلچسپ و عجیب
29 جون ، 2012

رسی کی مدد سے102میٹر بلند ٹاورسے نیچے کی جانب عمودی دوڑ

رسی کی مدد سے102میٹر بلند ٹاورسے نیچے کی جانب عمودی دوڑ

برسلز…این جی ٹی…بیلجیئم کے شہر Brusselsمیں ایک با ہمت ایتھلیٹ نے ہموار زمین کے بجائے 102میٹر اونچے ٹاور پر رسی سے لٹک کر عمودی انداز میں دوڑ لگائی اور 15سیکنڈ میں یہ کارنامہ مکمل کر کے عالمی ریکارڈ بناڈالا۔اس منفرد کا رنامے کے دوران خطروں کے کھلاڑی Mark Sluszny نے رسی سے لٹک کر Belgacomنامی اس ٹاور کی چھت سے دوڑ شروع کی اورپھر پلک جھپکتے ہی15سیکنڈ میں102میٹر کا فاصلہ طے کر تے ہو ئے زمین پر آپہنچا ۔اس مظاہرے کو نیچے کھڑے لا تعداد افراد نے دیکھا اور اس ایتھلیٹ کی بہا دری کی داد بھی دی۔

مزید خبریں :