01 فروری ، 2017
ترکی میں گرم ہوا سے اڑنے والے غباروں کا فیسٹیول منایا گیا، برف پوش وادی کے اوپر آسمان رنگین غباروں سے بھر گیا۔
ترکی کے تاریخی مقام کیپاکوڈیا میں گزشتہ روز ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں رنگین غباروں نے آسمان پر ایسا نظارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ پائے۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی ماہر افراد شرکت کر رہے ہیں۔
برف کی سفید چادر اوڑھے دلکش وادی میں منعقدہ اس بیلون فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی ماہرافراد شرکت کر رہے ہیں اور قدرتی حسن سے مالا مال اس تاریخی علاقے میں خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ترکی کے مشہور تاریخی علاقہ Cappadociaمیں سجے اس فیسٹیول میںآ سما ن رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غبا روں سے سجا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
اس مو قع پرمتعدد افراد ہاٹ ائیر بیلونز کو اپنے ہاتھوں سے سجاکر آسمان کی بلندی پر منفرد سفر کر کے نہ صرف دلکش علاقے کی سیر کر تے ہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیو بنا کر اس فیسٹیول کو اپنی زندگی کے یاد گار لمحات میں بھی شامل کر لیتے ہیں۔