دلچسپ و عجیب
01 فروری ، 2017

سوئمنگ پول میں لذیذ کھانوں کا لطف اْٹھائیں

سوئمنگ پول میں لذیذ کھانوں کا لطف اْٹھائیں

 

بڑی بڑی عما رتوں اور وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ریسٹورنٹ تو دنیا بھر میں تعمیر کیے جا تے ہیں لیکن بلجیم میں ایک منفرد ریسٹورنٹ قا ئم کیا گیا ہے۔

دی پرل نامی ریسٹورنٹ سوئمنگ پول کی 5 میٹر پا نی کی گہرائی میں قائم کیا گیاہے ،دائرے کی شکل میں قائم کیے گئے اس دو میٹر چوڑے ریسٹورنٹ میں بیک وقت چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہاں آنے والوں کیلئے مصنوعی آکسیجن کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔

ریسٹورنٹ کا رخ کرنے والے افراد کیلئے سلاد اور سی فوڈ سمیت دیگر کھانوں کا انتظام کیا جاتا ہے جسے ایک ڈائیور ریسٹورنٹ تک پہنچاتا ہے،اس ریسٹورنٹ میں لذیذ کھانوں اور قدرت کے حسین نظاروں کا لطف اْٹھانے کیلئے آنے والے افراد کو فی کس 99پونڈ ادا کرنے پڑتے ہیں۔

مزید خبریں :