دلچسپ و عجیب
01 فروری ، 2017

آگ کے سالانہ فیسٹیول کا اسکاٹ لینڈ میں انعقاد

آگ کے سالانہ فیسٹیول کا اسکاٹ لینڈ میں انعقاد

 

اسکاٹ لینڈ کے علاقے شیٹ لینڈ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یورپ کاسب سے بڑا آگ میلہ منعقد کیا گیا۔

فیسٹیول میں شرکاء جلتی ہوئی مشعلیں تھامے وائکنگ کے روایتی لباس میں ملبوس ہوکر شہر کے بیچوں بیچ جمع ہوتے ہیں اور قزاقوں کی کشتی کے ماڈل کو آگ لگاتے ہیں۔ اس انوکھے ایونٹ کا آغاز 18 ویں صدی میں کیا گیا تھا جو ہر سال Up Helly Aa Festival کے نام سے منایا جاتا ہے۔

ایونٹ کو وائکنگ جارل اسکواڈ نامی ایک بحری قزاق سے موسوم کیا گیا ہے جس نے آٹھویں اور دسویں صدی عیسوی کے درمیان یورپی ساحلوں پر حملہ کیا تھا۔ سالانہ موقع پر یہ لوگ قزاقوں کی طرح چونچ اور سینگ والی خوداورڈھال لے کر ہاتھوں میں جلتی ہوئی مشعلیں تھام کر ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور وائکنگ کی کشتی نذرِ آتش کرتے ہیں۔

مزید خبریں :