دنیا
03 فروری ، 2017

میزائل تجربہ کرنےپرایران کو’’باضابطہ نوٹس‘‘دیا گیا، ٹرمپ

میزائل تجربہ کرنےپرایران کو’’باضابطہ نوٹس‘‘دیا گیا، ٹرمپ

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کرنےپرایران کو’’باضابطہ نوٹس‘‘دیا گیا، ایران کے خلاف فوجی کارروائی کےامکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ معاہدے کی مذمت کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کے اربوں ڈالر منجمد تھے، معاہدے پر اسے شکرگزار رہنا چاہئے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی وارننگ کو مسترد کردیا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ امریکا کے دعوے بےبنیاد اور اشتعال انگیز ہیں، میزائل تجربہ کرکے اقوام متحدہ کی کسی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

 

مزید خبریں :