29 جون ، 2012
لاہور…پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول طے پا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں 28 اگست سے 10 ستمبر کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔ذرائع کے مطابق پہلا ون ڈے 28 اگست کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 30 اگست کو شارجہ میں جبکہ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 31 اگست کو ابوظبی میں ہوگا۔ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 5 ستمبر ، دوسرا 7 ستمبر جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔