دنیا
03 فروری ، 2017

ایران کو اس کی سرحدوں کے اندر محدود کرنا ہوگا،سعودی عرب

ایران کو اس کی سرحدوں کے اندر محدود کرنا ہوگا،سعودی عرب

سعودی فوج کے ترجمان نے کہا ہے ایران کو اس کی سرحدوں کے اندر محدود کرنا ہوگا۔

سعودی فوج کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ وقت ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایران کا رویہ تبدیل ہوسکے۔

عراق، شام اور یمن جیسے ممالک میں ایران کی مداخلت اور عزائم بڑا خطرہ ہیں، جس کے لئے ضروری ہے کہ ایران کو اس کی سرحدوں کے اندر محدود کرنا ہوگا۔ جنرل عسیری کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :