کھیل
04 فروری ، 2017

فیفا ورلڈ کپ2018، ویڈیو ریفریز کے استعمال کا امکان

فیفا ورلڈ کپ2018، ویڈیو ریفریز کے استعمال کا امکان

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں ویڈیو ریفریز کے استعمال کا امکان ہے۔ فٹبال کے عالمی قوانین وضع کرنے والے ادارے آئی ایف اے بی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ایلیرے نے دعویٰ کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفریز (وی اے آر ) کا استعمال ممکن ہوسکے گا۔

اس کی آزمائش کئی ممالک میں جاری ہے، جس میں امریکا، اٹلی اور نیدرلینڈز شامل ہیں، اگر ٹرائلز درست رہے تو فیفا ورلڈ کپ میں اس کے استعمال کی منظوری دے سکتا ہے۔

فیفا کے مطابق اس تکنیک کی بدولت ہیڈ ریفری میچ کے دوران ہونے والے گولز، پینلٹی اور ریڈ کارڈ جیسے معملات پر ویڈیو کی مدد سے فیصلے لے سکے گا۔

ڈیوڈ ایلرے کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح مختلف ممالک اس کی آزمائش میں حصہ لے رہے ہیں یہ ہمارے لئے کافی اطمیان بخش ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔

 

مزید خبریں :