29 جون ، 2012
واشنگٹن …کہتے ہیں ضرورت ایجا د کی ماں ہے اسی لیے دنیا میں روزانہ نِت نئی ایجا دات سامنے آ تی ہیں ۔ صج کے نا شتے پر فریج سے نکلے جمے ہوئے مکھن کو ٹوسٹ پر لگا نا بھی ایک مسئلہ ہے اسی لیے اب مکھن پگھلا نے والی جدید چھری بھی ایجا د کر لی گئی ہے ۔ اس چھر ی کے دستے میں سیل سے چلنے والی ایک بیٹری نصب ہے جس کے ذریعے یہ اکتا لیس درجے سینٹی گریڈ تک گر م ہو کر سیکنڈوں میں جمے ہو ئے مکھن کو پگھلا تے ہوئے ٹوسٹ پر با آسا نی پھیلا دیتی ہے ۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے نا شتے میں ٹو سٹ جل جا نا یا چا ئے کے ٹھنڈا ہو جا نے کے علاوہ مکھن صیحح نہ لگنا بھی ایک مسئلہ ہے جو اس چھر ی کی بدولت حل ہو جا ئے گا ۔