29 جون ، 2012
لندن …دنیا بھر میں لوگوں کو پالتو جانور رکھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن برطانوی کاؤنٹی واروکشائر کی فیملی کا شوق تو کچھ نرالا ہی ہے۔Fossettنامی اس فیملی نے کتے یا پھر بلیاں نہیں بلکہ چھ اونٹوں کا پورا گروپ پال رکھا ہے۔10ہزار پاؤنڈ فی اونٹ کے حساب سے فوسیٹ خاندان کے صحارا،روبی،صوفیا،کوکوسو،قزاق اور ونیٹہ نامی اونٹ تقریباً60ہزار پاؤنڈ مالیت کے ہیں جنہیں اس گھرکے فیملی ممبران کی طرح رکھا جاتا ہے۔یہ اونٹ ناصرف اس خاندان کے بچوں کو روزانہ اسکول لانے اور لیجانے کا فریضہ نبھاتے ہیں بلکہ گھر کی مالکن کے ہمراہ سودا سلف کی خریداری میں بھیمعاونت فراہم کرتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ یہ اونٹ اس خاندان کا اہم ذریعہِ معاش بنے ہوئے ہیں اور قصبے کے لوگوں کو اپنی پیٹھ پر بٹھائے گلی گلی سیر کرواکے اپنی فیس وصول کرتے ہیں۔