خصوصی رپورٹس
06 فروری ، 2017

معذوری سات سالہ بچے کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی

 


کینسر کے مرض کی وجہ سے ناک ، رخسار کی ہڈی اور ایک آنکھ سے محرومی بھی سات سالہ بچے پیر حسان کے راستے کی روکاوٹ نا بن سکی۔ جماعت اول کے سالانہ امتحان میں سو فی صد نمبر حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عزم جوان اور حوصلے بلند ہو تو انسان بڑی سے بڑی مشکل کو بھی آسانی سے سرکرسکتا ہے ۔ایسی ایک مثال قائم کی پیر حسان نے ، کینسر کی وجہ سے حسان ناک ، چہرے کی ہڈی اور ایک آنکھ سے محروم ہو گیا لیکن اس کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی اور اس نے پہلی جماعت کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

حسان کے والد کا کہنا ہے کہ مطالعے کی شوق اور لگن کی وجہ سے حسان کی بیماری اور معذوری اس کے راستے کی رکاوٹ نا بن سکی ۔

پیر حسان کے والد کا کہنا ہے کہ ایسے اسپتال میں موقع ملتا تو اسٹڈی کرتا تھا۔اسٹڈی کرنا اس کا شوق تھا، گھر میںموقع ملتا یا گاڑی میں جاتے ہوئے بھی اسٹڈی کرتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیر حسان جلد صحت یابی کیلئے پر امید ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کر سکے ۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نور ولی خان نے پیر حسان کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انقام اور تحائف دیئے۔

والدین کا کہنا ہے کہ پیر حسان کا علاج تاحال جاری ہے۔ پانچ ہفتے بعدبڑا آپریشن ہوگا ، اللہ تعالیٰ نے زندگی دی تو ان کی تعلیم میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔

مزید خبریں :