خصوصی رپورٹس
06 فروری ، 2017

خیبرپختونخوا میں ریلوے کی ای ٹکٹنگ شروع

خیبرپختونخوا میں ریلوے کی ای ٹکٹنگ شروع

 


خیبرپختونخوا میں ریلوے کی ای ٹکٹنگ شروع کردی گئی ہے جس کے تحت مسافر ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کراسکیں گے جبکہ سرکلرریلوے منصوبے کے حوالے سے ریلوے نے خیبر پختونخوا حکومت کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے پشاور محمد سفیان نے جیونیوز کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ریلوے کی ای ٹیکٹنگ شروع کردی ہے۔

مسافر 22فروری کے بعد چلنے والی گاڑیوں کی گھربیٹھے آن لائن بکنگ کرا سکیں گے۔آن لائن رقم ادائیگی کے بعد مسافروں کو موبائل پر ٹکٹ ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو ٹرین کی آمد ،روانگی اور تاخیر کا بھی پتہ چل سکے گا۔

محمد سفیان نے بتایا کہ سرکلرریلوے منصوبے میں صوبائی حکومت کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت پشاور ،چارسدہ ،مردان،نوشہرہ اور درگئی کو ریل کے ذریعے منسلک کیا جائے گا جس سے صوبے کی چالیس فیصد آبادی کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں :