کاروبار
06 فروری ، 2017

برطانوی کمپنی کا پاکستان میں ماحول دوست سیمنٹ فیکٹری لگانے کا اعلان

برطانوی کمپنی کا پاکستان میں ماحول دوست سیمنٹ فیکٹری لگانے کا اعلان

 

برطانوی کمپنی نے پاکستان میں ماحول دوست سیمنٹ فیکٹری لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانیہ کی( ایشین پریشیوس منرلز) APML کے مطابق یہ نئی فیکٹری چالیس کروڑ امریکی ڈالرز کی لاگت سے صوبہ خیبر پختونخواہ میں تعمیر کی جائے گی۔ اس سرمایہ کاری کا اعلان APML کے عہدیداروں کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

اس ملاقات میں برٹش ہائی کمیشن کے حکام بھی شامل تھے۔ APML کے سی ای او ندیم خان نے اس موقع پر کہا کہ انکی کمپنی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک ماحول دوست سیمنٹ پلانٹ کی تعمیر کرنے کا خواہاں ہے۔ جبکہ پرویز خٹک نے اس سرمایہ کاری کو صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن وامان صورتحال کی بہتری پر برطانوی اعتراف قرار دیا ہے۔

 

مزید خبریں :