کاروبار
06 فروری ، 2017

عالمی بینک پاک بھارت، آبی مسائل حل کرانے کے لیےکوشاں

عالمی بینک پاک بھارت، آبی مسائل حل کرانے کے لیےکوشاں

 

 

عالمی بینک پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسائل حل کرانے کے لیے دونوں ممالک کی ملاقات کے لیے کوشاں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی بینک پاکستانی اور بھارتی حکام کے درمیان ملاقات کرانا چاہتا ہے تاکہ کشن گنگا اور رتلی ہائیڈروپاور کے متنازع منصوبوں پر دونوں ممالک کی مفاہمت ہوسکے اور دونوں ممالک کسی ایک حل یعنی غیرجانبدار ماہر کے تقرر یا عدالتی فیصلے پر متفق ہوجائیں۔

کامیابی کی صورت میں دونوں ممالک کے سیکریٹریز واٹر کے درمیان ملاقات متوقع ہے جبکہ ناکامی کی صورت میں دونوں ممالک کو درمیانی راستے پر اتفاق کرنا ہوگا۔

 

مزید خبریں :