29 جون ، 2012
لندن … پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر یولین روزے کی جوڑی ومبلڈن چیمپئن شپ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئی ہے۔ ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں پاک ڈچ جوڑی کا مقابلہ برطانیہ کے بوبی رینلڈز اور جنوبی افریقا کے وین ڈر میرویو کی جوڑی سے تھا۔ 3 گھنٹے جاری رہنے والا میچ پاک۔ ڈچ جوڑی نے 4سیٹس کی جد وجہد کے بعد اپنے نام کیا۔ اعصام اور روزے کی جوڑی کی جیت کا اسکور 6-3، 6-7، 6-4، اور 6-4 رہا۔ اس جیت کے ساتھ اعصام اورروزے کی جوڑی ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔