خصوصی رپورٹس
09 فروری ، 2017

اس سال کا پہلا چاند گرہن ہفتے کو ہوگا

اس سال کا پہلا چاند گرہن ہفتے کو ہوگا

 

اس سال کا پہلا چاند گرہن ہفتےکو ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر نظر آئے گا ۔

امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات تین بجے کے بعد ہوگا، پونے چھ بجے چاند گہن عروج پر ہوگا ۔

چاند کو گہن لگنے کا عمل چار گھنٹے سے زیادہ رہے گا ۔ پاکستان میں جزوی چاند گرہن ہوگا، یہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن ہوگا ۔ اس سال کا اگلا چاند گرہن اکیس اگست کو ہوگا۔

ناسا کے مطابق امریکا کے جنوبی حصوں، خاص کر برازیل ، یورپ ،افریقہ اور ایشیا کے مغربی حصے میں چاند گرہن نظر آئے گا۔

مزید خبریں :