پاکستان
29 جون ، 2012

جنازے اٹھانے کے باوجود قیام امن کیلئے کردار ادا کیا، مولانا رب نواز حنفی

کراچی … اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا رب نواز حنفی کا کہنا ہے کہ کراچی میں 350 جنازے اٹھانے کے بعد بھی شہر میں قیام امن کیلئے کردار ادا کیا، اگر علامہ اورنگ زیب فاروقی کو کچھ ہوا تو امن کی گارنٹی نہیں دے سکتے، حکومت علماء اہلسنت کو تحفظ فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنت والجماعت کے تحت مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماء اہلسنت والجماعت مولانارب نواز حنفی نے کہاکہ توجہ دلانے کے باوجود علماء اور رہنماوٴ ں کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت علامہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے، اگر ایک ہفتے کے اندر اورنگزیب فاروقی سمیت علماء اہلسنت کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو آئندہ جمعے کے روز نمائش چورنگی پراحتجاج کیا جائے گا، جس کا رخ وزیر اعلیٰ ہاوٴس کی جانب بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے علماء اور کارکنوں کے لواحقین کو معاوضہ دیاجائے اور کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریاں بند کی جائیں۔

مزید خبریں :