دلچسپ و عجیب
10 فروری ، 2017

منفی 7درجہ حرارت میں13میل کا مشکل ترین سفر

منفی 7درجہ حرارت میں13میل کا مشکل ترین سفر

 

منفی درجہ حرارت میں تو گھر سے باہر نکلنا بھی انسان کیلئے مشکل ہوتا ہے، لیکن منچلوں کو بھلا موسم کی سختیوں کی کیا پرواہ۔

سائبیریا میں منفی 7درجہ حرارت میں دنیا کی سرد ترین 26ویں سالانہ ہاف میراتھون کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں،بڑوں،نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہاف میراتھون نامی اس دنیا کی سرد ترین ریس میں شرکاء کو اومسک شہر کی سڑکوں پر 13میل دوڑ کر مشکل سفر طے کرنا تھا، جو کہ جسم میں خون جما دینے کیلئے کافی تھا۔

ریس میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ دوڑے ہوئے انہیں اپنی آنکھیں پتھر کی محسوس ہورہی تھیں اور جسم بالکل سْن ہوچکا تھا۔

مزید خبریں :